سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر ریڈ

سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر ریڈ زون پھر سیل، وزراء بھی پیدل چلنے پر مجبور

ویب ڈیسک: سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر ریڈ زون پھر سیل کر دیا گیا، اس دوران جہاں عوام خوار ہونے لگے ہیں وہیں وزراء بھی پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔
اس دوران وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک بھی پیدل چلتے دکھائی دیئے، صحافی کے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ریڈ زون سیل ہے ، ایسے میں جب آپ کو نہیں جانے دے رہے تو مجھے کیوں جانے دیں گے۔
ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں جبکہ اس طرف صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔
سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر ریڈ زون پھر سیل کر دیا گیا ہے، ایسے میں ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں۔
ایسکریس ہائی وے بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اور عوام صبح سویرے دفاتر اور تعلمی اداروں کو جانے والی سڑکوں پر خوار ہو نے لگے ہیں۔
اس سے قبل بھی سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور احتجاج کے باعث اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا تھا، جس سے اہالیان علاقہ کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پرا.
اب کی بار احتجاج پر ریڈ زون پھر سیل کر دیا گیا ہے، ایسے میں ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایس سی او اجلاس کیلئے تیاریاں مکمل، سازشی ذہنیت والوں کو گھر بیٹھنا چاہیے