ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 82 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہو گئی ، جبکہ اس دوران ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی بھی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، اس دوران 100 انڈیکس میں 197 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
197 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہی ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 5 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس سے 82 ہزار کی حد بحال ہو گئی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 81 ہزار 808 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 50 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 82 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہو گئی ، جبکہ اس دوران ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی بھی دیکھی گئی ہے۔
Load/Hide Comments