ٹانک اور صوابی میں فائرنگ

ٹانک اور صوابی میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور صوابی میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلع ٹانک کے تھانہ سٹی کی حدود وزیرآباد میں نامعلوم شخص نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے راہ گیر چھوٹا بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ سٹی ایس ایچ او اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس زرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور ہلاک ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ادھر ضلع صوابی کے گاوں جلسئی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن حامد علی جاں بحق ہو گئے۔
متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور صوابی میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات