کسٹم انسپکٹر ڈرائیور سمیت اغواء

شمالی وزیرستان میں شرپسند سرگرم،کسٹم انسپکٹر ڈرائیور سمیت اغواء

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں غیر معمولی سکیورٹی اقدامات کے باوجود شرپسندبدستور سرگرم عمل ہیں ،نامعلوم شر پسندوں نے کسٹم انسپکٹر کو ڈرائیور سمیت اغواء کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقہ کھجوری چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا ۔
واقعے میں نامعلوم شر پسندوں نے کسٹم انسپکٹر طفیل اور اس کے ڈرائیور کو اغواء کر لیا ہے ۔
اغوا کار کسٹم انسپکٹر اور اس کے ڈرائیور کو نامعلوم مقام کی سمت لے گئے۔
سکیورٹی فورسز نے دونوں مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
سرچ آپریشن کے دوران ملحقہ علاقوں میں تلاش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر یونیسیف کی سفیر مقرر