لندن جانے کا پروگرام موخر

آئینی ترمیم: نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام موخر کردیا

ویب ڈیسک: آئینی ترمیم کے معاملے کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام موخر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سربراہ ن لیگ میاں نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام بتایا گیا تھا۔
آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد نواز شریف لندن اور امریکا جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے۔
آئینی ترمیم لانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال