مریضوں کا پنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز

نواز شریف کاخیبرپختونخواسےمریضوں کاپنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا خیبر پختونخوا سے مریضوں کا علاج کیلئے پنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے ۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر محمد علی سیف نے نواز شریف اور مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان تو خود سردرد علاج کے لئے لندن جاتے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہسپتال اتنے اچھے ہیں تو خود علاج کیوں نہ کراتے؟ پنجاب میں کئی باریاں لینے کے باوجود صحت کارڈ منصوبہ کیوں شروع نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اپنا گھر سکیم منصوبہ کاپی کیااب صحت کارڈ منصوبہ کب کاپی کریں گے؟ ۔
بیرسٹر نے ن لیگ میں معاشی استحکام کے دعویٰ کو بھی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر مسلط جعلی فارم 47کی حکومت ن لیگ کی نہیں ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ شائد نواز شریف شہباز شریف کی حکومت کو ن لیگ کی حکومت نہیں مانتے ۔

مزید پڑھیں:  فتنہ الخوارج اورپی ٹی ایم کاگٹھ جوڑ بے نقاب،کال منظرعام پرآگئی