فرد جرم کی کارروائی موخر

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر

ویب ڈیسک: عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی ۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔
سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی ۔
سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے جج سے کہا کہ مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی لہٰذا وکلاء سے مشاورت کے لئے اجازت دی جائے ۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی 5 اکتوبر تک موخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  ملتان ٹیسٹ: چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے152رنز بنا لئے