لبنان اور غزہ پر حملوں

لبنان اور غزہ پر حملوں کے جواب میں ایران نے حملہ کیا، گوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بھڑکتی ہوئی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ لبنان اور غزہ پر حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے بیروت سمیت لبنان کے کئی مقامات پر حملہ کئے اور لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی جبکہ لبنان میں اقوام متحدہ کے ممبران کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تمام ممبران کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے بچنے کیلئے کوششیں ضروری ہیں، کہا تھا لبنان جنگ کے گہرے اور تباہ کن نتائج ہوں گے، لیکن میری بات پر توجہ نہیں دی گئی۔
انتونیو گورتریس کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، لیکن لبنان اور غزہ پر حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا، غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی اور حماس سے تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
غزہ میں‌جاری جنگ روکنے کے حوالے سے بھی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے تئیں پوری کوشش کی ، ہر فورم پر آواز اٹھائی لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا.

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن نے میدان مار لیا