ویب ڈیسک: عالمی دباو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیل کی بیروت و دیگر شہروں میں کاررائیاں نوٹ کی گئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کی ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 52 شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملہ کے دوران جہاں 6 شہری شہید ہوئے وہیں 46 افراد زخمی ہوگئے، دیگر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 46 لبنانی شہید اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا اور شہر ایک بار پھر دھماکوں اور چیخوں سے گونج اٹھا۔
اسرائیلی فضائی حملے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، رات گئے بیروت کے جنوبی علاقے دحیہ میں تین زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں حزب اللہ سے منسلک ایک طبی مرکز قائم تھا، اسرائیل کا بیروت کے مرکز میں یہ پہلا حملہ ہے، اسرائیل نے بدھ کی شب پانچ دیگر فضائی حملے بھی کیے جن میں ضاحيہ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 46 لبنانی شہید اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل سے جھرپ میں اس کے 8 فوجیوں کو مار ڈالا ہے جس کی تصدیق صیہونی فوجی ذرائع نے کر دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کے دوران حزب اللہ سے جھڑپوں میں 20 سے زائد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوجیوں کی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران یہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عالمی دباو کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیل کی بیروت و دیگر شہروں میں کاررائیاں نوٹ کی گئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کی ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 52 شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
Load/Hide Comments