حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی پر

حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی پر کاری ضرب، اہلکار ہلاک، 3 ٹینک تباہ

ویب ڈیسک: صیہونیوں کےحملوں‌کے جواب میں‌ حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی پر کاری ضرب ، حزب اللہ کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 3 ٹینک تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایک یونٹ پر بارودی مواد سے حملہ کیا گیا، اس حملہ کے دوران جہاں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہیں صیہونیوں کے 3 ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔
حزب اللہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے 3 مرکاوا ٹینک گائیڈڈ میزائلوں سے تباہ کیے گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوجیوں کی ایک پناہ گاہ کو بھی بارودی دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔
حزب اللہ کی اس کارروائی کے دوران صیہونی فوجی یونٹ کے تمام فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے حزب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ادیسہ اور یارون کے علاقوں میں بھی اسرئیلی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
صیہونیوں کےحملوں‌کے جواب میں‌ حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی پر کاری ضرب ، حزب اللہ کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 3 ٹینک تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی ایک پناہ گاہ کو بھی بارودی دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  روس کا آبادی میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات پر غور