وزیراعظم شہبازشریف سے ملائیشین ہم منصب

وزیراعظم شہبازشریف سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، اہم امور زیر بحث

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات ہوئی ہے، اس دوران اہم امور پر بتادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات انتہائِی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
پاکستان اور ملائشین وزرائے اعظم کے مابین ہونے والی ون آن ون ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول امت مسلمہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں بھی رہنماوں نے بات چیت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید نتیجہ خیز بنانے اور جامع حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کو ملائیشیا کو سال 2025 کیلئے آسیان کی چیئرمین شپ ملنے پر بھی مبارکباد دی۔
ملائیشین وزیر اعظم نے آسیان میں بطور سیکٹورل ڈائیلاگ پارٹنر، پاکستان کی مسلسل شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور آسیان کے درمیان روابط اور آسیان میں پاکستان کے وسیع تر کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔
وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط تعاون کا ذکر کرتے ہوئے باہمی فائدہ مند شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی مدت ملازمت 5سال کرنے پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا گیا تھا، تارڑ