اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی

اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی مندوب

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایرانی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، اس نے ہر طرف آگ اور خون کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو نشانے پر رکھنے اور نتائج بھگتنے کی وارننگ دینے والے اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل خطے کو ناقابلِ بیان تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کرائے۔
سلامتی کونسل اجلاس میں ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ اسرائیل کی گزشتہ دو ماہ سے جاری اشتعال انگیزی کی کارروائیوں کے جواب میں اور خطے میں توازن اور روک تھام کے لیے میزائل حملے ضروری تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اشتعال انگیزی کرنے سے قبل سوچنا ہوگا کہ اب اس کے نتائج اسے بھی بھگتنا ہوں گے۔
ایرانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوائے۔
یاد رہے ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔

مزید پڑھیں:  جیل میں عمران خان کو غیر معیاری کھانا دیا جارہا ہے ،عمرایوب