ویب ڈیسک: پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس لاہورہائیکورٹ میں زیر سماعت ہوا، اس دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں خارج کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو راحت بیکری کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کی سماعت ہوئی۔
اس دوران جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سے سماعت کی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سینٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری سمیت حافظ فرحت عباس اور شیخ امیتاز کی عبوری ضمانتیں بھی خارج کر دیں۔
لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں خارج کرنے کے بعد حافظ فرحت عباس اور شیخ امیتاز ہائیکورٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کرنا ہے، ملزمان کا فوٹو گرامٹک ٹیسٹ، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی کروانا ہے۔
یاد رہے ک ہ پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس لاہورہائیکورٹ میں زیر سماعت ہوا، اس دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں خارج کر دی گئیں۔
Load/Hide Comments