ہیلتھ ورکرز کا احتجاج ختم

پشاور :خیبرپختونخوا ہیلتھ ورکرز کا احتجاج کامیاب مذاکرات کے بعد ختم

ویب ڈیسک: پشاور میں 7گھنٹوں سے جاری خیبرپختونخوا ہیلتھ ورکرز کا احتجاج کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیاگیا ۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج شروع کیا تھا جس میں صوبہ بھر سے لیڈی ہیلتھ ورکرز اسمبلی چوک پہنچ گئی تھیں ۔
اس موقع پر ایل ایچ ڈبلیوز کا کہنا تھا کہ ہمارا سروس سٹرکیچر نہیں، بنیادی سکیل 5 ہے، آپ گریڈیشن کی جائے۔
صوبائی جنرل سیکرٹری عشرت ملک نے مطالبہ کیا تھا کہ صوبے میں آئی ایچ پی پراجیکٹ کی 4 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیا جائے، 4ماہ کی بند تنخواہیں اور ایک سال کے بقایاجات کی ادائیگی کی جائے۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔
صوبائی اسمبلی کے سامنے 7گھنٹوں سے جاری احتجاج حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا ۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز نے موقف اپنایا کہ حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی رہائی فی الحال نظر نہیں آتی، فضل الرحمن