ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں روایتی کھیل بیل جلسے کے انعقاد کے موقع پر صوبائئ وزیر خیبرپختونخوا عاقب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت علاقائی کھیلوں کے فروغ کیلیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کہ ہر تحصیل میں سپورٹس گراؤنڈ اور بام خیل میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے ضلع صوابی میں انٹرنیشنل کھلاڑی تربیت حاصل کرنے کے لیے یہاں آ رہے ہیں جو ضلع صوابی کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔
مرغز صوابی میں روایتی کھیل بیل جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے لوگوں نے شرکت کی، اور اپنے ساتھ تنومند بیل بھی مقابلے کیلئے لائے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ابپاشی نے کہا کہ صوبائی حکومت علاقائی کھیلوں کے فروغ کیلیے ہر ممکن کوشش اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صوابی میں ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے فروغ کے لیے گراؤنڈ بنایے گیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بام خیل صوابی میں سپورٹس کمپلیکس بنایا گیا ہے جس سے کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے۔
سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا مطیع اللہ خان، ڈی جی سپورٹس، ڈپٹی کمشنر صوابی نصر اللہ خان، ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ابراہییم خان مہمند، تحصیل چیرمین صوابی عطاء اللہ خان اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیل مالکان میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
Load/Hide Comments