ویب ڈیسک: امریکی صدر بائیڈن کے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے بیان کے بعد خام تیل 5فیصد مزید مہنگا ہو گیا۔
بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے ایران کی تیل کی صنعت پر حملے کے امکان پر بات چیت کر رہا ہے۔ ایران دنیا کا ساتواں سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، جو اپنی پیداوار کا نصف بیرون ملک برآمد کرتا ہے۔
ایرانی تیل کے بڑے خریداروں میں چین بھی شامل ہے۔
اسرائیل ایران کشیدگی کے بعد سے برینٹ کروڈ کے لیے خام تیل کی قیمتیں 10 فیصد سے77 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گئی ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اب تیل کی منڈیوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ ایک تشویش ناک امر یہ بھی ہے کہ آیا کسی بھی طرح یہ کشیدگی آبنائے ہرمز کو بلاک نہ کر دے۔
امریکی صدر بائیڈن کے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے بیان کے بعد خام تیل 5فیصد مزید مہنگا ہو گیا۔
Load/Hide Comments