گنڈاپور کیلئے تیار کنٹینر پشاور موٹروے

علی امین گنڈاپور کیلئے تیار کنٹینر پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر پہنچا دیا گیا

ویب ڈیسک: ڈی چوک احتجاج کیلئے قافلہ تیار، تمام تر امور نمٹا دیئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیلئے تیار کنٹینر پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر پہنچا دیا گیا۔
پارٹی ذرائع کیے مطابق پشاور کے تمام قافلے 12 بجے سے پہلے صوابی پہنچیں گے۔
اس کے ساتھ ہی پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلی خبیر پختونخوا علی امین گنڈاپور صوابی سے تمام قافلوں کی قیادت کریں گے۔
صوابی انٹرچینج کے قریب رکاوٹیں ہٹانے کیلئے مشینری پہنچ گئی ہے جبکہ قافلوں کے لئے استقبالیہ کیمپس لگا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں چاندی کے نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے