ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر وکلا کے احتجاج کے معاملے پر انسداد دہشتگردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں ایم این اے لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ، مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی، نسیم حیدر پنجوتھہ، انصر ایڈووکیٹ اور عبداللہ وزیر بھی نامزد ہیں جبکہ مصطفین کاظمی کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کے خلاف درج مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پُتلا جلایا اور ٹائر جلا کر راستے بند کیے گئے۔
Load/Hide Comments