ضلع کرم میں پولیس اہلکار اغوا

شرپسندوں کی ایک اور کارروائی، ضلع کرم میں پولیس اہلکار اغوا

ویب ڈیسک: شرپسندوں کی اور کارروائی، ضلع کرم میں پولیس اہلکار اغوا کر لیا گیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار آفضل خان اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستے سے آغوا کر لیا گیا۔
زرائع نے بتایا کہ شرپسندوں نے روڈ پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی تلاشی لی ، اور پولیس اہلکار کی پہچان کر کے اسے گاڑی سے اتار لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سینٹرل کرم میں کالعدم تحریک طالبان کی کاروائیاں کئی مہینوں سے جارہی ہیں۔ شرپسندوں نے چند ماہ میں سیکیورٹی فورسز پولیس اور عوام کو کئی بار نشانہ بنایا ہے۔
شرپسندوں کی موجودگی کے خلاف اہل علاقہ احتجاج بھی کرتے رہے ہیں، تاہم اب ان کی کارروائیاں بڑھتی جا رہی ہیں، جس کا ثبوت ضلع کرم میں پولیس اہلکار اغوا ہونے سے بخوبی ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ، مزید 37فلسطینی شہید