ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے ۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
آل پارٹیز کانفرنس 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
اطلاعات ہیں کہ کانفرنس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments