اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،2فوجی ہلاک،24زخمی

ویب ڈیسک: عراق سے شمالی اسرائیل میں فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیاگیا ہے جس میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق گزشتہ روز عراقی مزاحمتی گروہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر دو ڈرونز داغے گئے،ڈرونز نے اسرائیلی فوج کے اڈے کو نشانہ بنایا ۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ڈرون کے حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 24فوجی زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں فوجی اڈے میں فوجیوں کے رہائشی کمروں کو نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے مزاحمتی گروہ حزب اللہ کی جانب سے بھی زمینی جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں بچوں کےساتھ زیادتی وہراسانی واقعات میں اضافہ ہونے لگا