ویب ڈیسک: امریکی فوج کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری ،15اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے وضاحت کی کہ گزشتہ روز یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 15حوثی اہداف پر حملے کئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹ کمانڈ نے مزید کہا کہ ان اہداف میں حوثیوں کی جارحانہ عسکری صلاحیتوں والے اہداف شامل تھے۔
حملے بحری جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور بین الاقوامی پانیوں کو امریکی بحری جہازوں، اتحادی افواج اور تجارتی جہازوں کے لئے محفوظ بنانے کے لئے کئے گئے۔
امریکی اور برطانوی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں نے یمنی دارالحکومت صنعا کو ہلا کر رکھ دیا، اسی طرح کے حملوں کے ساتھ الحدیدہ اور دمار کے ساحلی گورنریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں صنعا میں یکے بعد دیگرے چار دھماکے سنے گئے۔
Load/Hide Comments