ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ جوڈیشیل کمپلیکس میں عمران خان کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
واقعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان اور اسد قیصر کے بھائی عدنان خان سمیت 105 ورکرز کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ جوڈیشیل کمپلیکس میں ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 105 ورکرز کو پیش کیا گیا۔
اس موقع پر پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ اور 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی۔
اس موقع پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا، یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشیل کمپلیکس میں عمران خان کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
Load/Hide Comments