ویب ڈیسک: کراچی میںرات گئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ دھماکہ میں 2چینی باشدوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔ چین نے کراچی میں ہونے والے دھماکہ کے دوران 2 چینی شہریوں کی ہلاکت اور ایک شہری کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان دہشت گرد واقعے کی مکمل تحقیقات اور قصورواروں کو سخت سزا دے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے میں زخمی ہونے والے 17 افراد میں خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں12 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، دھماکے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوئے ہیں، ہلاک اور زخمیوں ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے دہشت گردوں نے نشانہ ایک کار کو بنایا ہے جس میں غیر ملکی سوار تھا جو زخمی ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی، جبکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے بھی احکامات دیئے۔
چینی سفارتخانے کے مطابق پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصل خانہ کی جانب سے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی جاتی ہے، اس کے ساتھ ہی فوری ایمرجنسی پلان نافذ کر کے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔
دوست ملک کے سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی میںرات گئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ دھماکہ میں 2چینی باشدوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔
Load/Hide Comments