ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران 6 اہلکار شہید ہوئے تھے جن میں افسران بھی شامل تھے، شہداء مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنتہ الخوراج کے خلاف لڑتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنسل سمیت 6 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید (ساکن ضلع فیصل آباد)، 31 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید (ساکن ضلع خیبر)، 30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید (ساکن ضلع لکی مروت)، 29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید(ساکن ضلع ٹانک) ، 31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید (ساکن ضلع اورکزئی) اور 26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید (ساکن ضلع سوات) اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینیئر حاضر سروس فوجی افسران ، فوجی جوانوں ، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم وحوصلے کو تقویت بخشتی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران 6 اہلکار شہید ہوئے تھے جن میں افسران بھی شامل تھے، شہداء مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیئے گئے۔
Load/Hide Comments