ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اچانک منظر عام پر آنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں، ڈی چوک کیوں نہیں پہنچے؟
اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھاکہ گنڈاپور اسلام آباد سے پختونخوا کیسے پہنچا؟ کل رات اپنی ٹوئٹ میں طریقہ واردات بتادیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام باتوں کی طرح میری یہ بات بھی ٹھیک نکلی۔
ان کا کہنا تھاکہ جن جن پی ٹی آئی عہدیداروں اور تجزیہ نگاروں نے اداروں پر الزام لگایا ان کا منہ کالا ہوا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سوال ہے کہ علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں، ڈی چوک کیوں نہیں پہنچے؟ گنڈاپورگاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہوئے، میں نے کہا تھا کہ علی امین گنڈاپورڈی چوک نہیں آئے گا، علی امین نے تماشا لگایا۔
انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے اپنی اصلاح کرلیں، اس سے پہلے کہ اصلاح کا وقت بھی چلا جائے، پولیس کی گاڑیاں، جوان کیسے چڑھائی کیلئے لے آئے؟
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے غریب بچوں کو چھوڑ دیا، اپنے بچے لائیں، وقت سے پہلے سچ بتایا ہے، آگے بھی سچ بتاؤں گا۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوگیا، صوبے ساری مشینری، پولیس جوان اپنے ساتھ لے گئے پھر روپوش ہوگئے، اپنے بچے ساتھ لائیں،علی امین لوگوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔
Load/Hide Comments