خیبرپختونخوا ہاؤس میں سرکاری ملازمین

خیبرپختونخوا ہاؤس میں سرکاری ملازمین کو رہائش گاہ چھوڑنےکاحکم

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا ہاؤس میں سرکاری ملازمین کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے خیبرپختونخوا ہاؤس میں 40 کے قریب فیملی کوارٹرز ہیں جن میں کے پی ہاؤس کے ملازمین کے اہل خانہ رہائش پزیر ہیں۔ ملازمین وزیر اعلیٰ کے لیے کام کرتے ہیں جن میں وزیر اعلیٰ کے پی کا باورچی اور کلرک سمیت دیگر سٹاف بھی شامل ہے، جبکہ ان سرکاری ملازمین کے بچے اسلام آباد کے مختلف سکولوں میں زیرتعلیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو اب رہائش گاہیں چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہیں کہا جارہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں سرکاری ملازمین کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مستونگ دھماکہ تعلیم دشمنی کا ثبوت ہے ، وزیراعظم