خیبرپختونخوا کے گرفتار اراکین اسمبلی

خیبرپختونخوا کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ اور رکن اسمبلی انور زیب کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر آئی جی اسلام آباد، آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری کو ارسال کیے جس میں دونوں اراکین کو بدھ 8 اکتوبر کے اجلاس میں شرکت کیلیے لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پروڈکشن آرڈر میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی لیاقت علی اور انورزیب کی اسمبلی کے پانچویں سیشن کی ہر نشست میں موجودگی یقینی بنائی جائے، دونوں اراکین اسمبلی کو ہر نشست کے لیے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا جائے جو نشست کے اختتام پر انھیں واپس پولیس کے حوالے کریں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک اور دیگر مقامات پر کارروائیوں کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کیا تھا جن میں مذکورہ اراکین اسمبلی بھی شامل تھے۔ خیبرپختونخوا کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ اور رکن اسمبلی انور زیب کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ جیتے یا کملا ،پالیسی ایک ہی رہے گی : حافظ حمد اللہ