ویب ڈیسک: 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلہ کو 19 برس بیت گئے لیکن اس کے داغ ابھی بھی تازہ اور غم آج بھی زندہ ہیں۔
19 سال قبل آج ہی کے دن 8اکتوبر کو جنوبی ایشیا کے ممالک بھارت اورع افغانستان سمیت پاکستان کے بالائی علاقہ آزاد جموں و کشمیر میں خوفناک زلزلہ آیا، یہ زلزلہ اس قدر خوفناک اور ہولناک تھا کہ اس کو گزرے عرصہ بیت گیا لیکن آج بھی لوگوں کے دلوں مِں اس کا خوف تازہ ہے۔
اس تباہ کن زلزلہ میں ہزارون لوگ لقمہ اجل بنے، زلزلہ نے خیبر پختونخوا کے علاقوں کو بھی متاثر کیا، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں ہزاروں لوگ جاں بحق ہوئے۔
آج کے دن مظفرآباد سمیت آزاد جموں وکشمیر بھر میں شہدائے زلزلہ کی برسی منائی جائے گی، مظفرآباد میں مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ اس زلزلہ کی یاد میں آج کے دن اسی ٹائم کے مطابق صبح 8:52 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
زلزلہ میں سب سے زیادہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تھا، دوسری طرف 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلہ میں آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد، باغ، نیلم ویلی، جہلم ویلی اور راولا کوٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔
اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائَے گا، اس موقع پر ماہرین لوگوں کو قدرتی آفات سے بچنے کے طریقے بھی بتائیں گے۔
Load/Hide Comments