ٹانک میں گولیوں سے چھلنی نعش

ٹانک میں گولیوں سے چھلنی نعش برآمد، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ٹانک میں گولیوں سے چھلنی نعش برآمد کر لی گئی، ذرائع کے مطابق ٹانک کے تھانہ گل امام کی حدود میخانی روڈ پر گولیوں سے چھلنی لاش پولیس نے برامد کر لی.
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت انعام اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو1122 نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقیل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  ترقی کیلئے ملک میں پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، احسن اقبال