پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے

پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر زائل ہوگیا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر زائل ہوگیا، آج تحریک انصاف کا کارکن مایوس ہو چکا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس سے غائب ہو کر رات عمر ایوب کے گھر گزاری۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر زائل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے تک پی ٹی آئی والے جو گالیاں حکومت کو دے رہے تھے اب خود پی ٹی آئی کو پڑ رہی ہیں، پی ٹی آئی کا کارکن مایوس ہوچکا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی علی امین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے، کیونکہ وہ مستقبل میں انہیں اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ نے متنازع بیان کے بعد خود کو خواتین کا محافظ قرار دیدیا