کے پی پاؤس پر چھاپہ حملہ

تحریک انصاف رہنماوں نے کے پی پاؤس پر چھاپہ حملہ قراردیدیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف رہنماوں نے کے پی پاؤس پر چھاپہ حملہ قراردیدیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، محمد علی درانی اور سپیکر صوبائی اسمبلی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کے پی پاؤس پر چھاپہ حملہ قرار دیا جس میں خواتین کی بے عزتی کی گئی اور کمروں کے دروازے توڑے گئے۔
پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ سب کےعلم میں ہےکہ کےپی ہاؤس پرحملہ کیا گیا، خواتین کی بےعزتی کی گئی، کمروں کے دروازےتوڑ ڈالے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کے پی ہاوس اسلام آباد پر حملہ خیبرپختونخوا پر حملہ ہے، اس معاملے پر آئینی سپیشل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
محمد علی درانی نے کہا کہ پشاور کیساتھ میری محبت کافی پرانی ہے، پاکستان بنانے میں بھی کے پی کا ہاتھ ہے، موٹر وے بنانے والوں نے جب موٹروے کو توڑا تو میرا دل زخمی ہوا، پاکستان کی 90فی صد یوتھ پی ٹی ائی کیساتھ ہے۔
انہوں نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یوتھ کانفرنس بلائی جائے اور مہمان نوازی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کےلیےضروری ہے کہ آئین پرکام کیاجائے، جب تک فارم 45 پرحکومت نہیں بنتی، استحکام نہیں آئے گا۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز نے پی آئی اے خریدنے میں بھی علی امین کی کاپی کی، بیرسٹر سیف