ویب ڈیسک: سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کے لئے صحیح طریقہ کار پر عمل کیا جائے ۔
سندھ ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ریحان ملک ودیگر سے ملاقات کے دوران عارف علوی نے کہا کہ رول آف لا کی بات کرنے آیا ہوں، میں آئین کی پاسداری کرنے والوں کے پاس آیا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشری کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سیاسی ہے، ہماری جنگ کو چھوڑیں وہ ہم لڑتے رہیں گے، ہم آپ لوگوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث کے بعد کسی ملک کا آئین ہوتا ہے۔ مسلمانوں کا قانون ہمشہ قرآن سے شروع ہوتا ہے۔ ہم اپنے بچوں کی کیا تربیت کریں گے جہاں قانون و انصاف نہیں ہوگا۔ 16 لاکھ پڑھے لکھے بچے ملک سے باہر چلے گئے ہیں اس وجہ سے کہ انصاف نہیں ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ اگر آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے تو پھر صحیح طریقے کار پر عمل کیا جائے، اگر عدلیہ کے اندر تبدیلی لانی ہے تو پھر ماتحت عدالتوں میں لے کر ائیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ترمیم کا حق ہے لیکن جس چیز کی ضرورت ہو وہ کیا جائے یہ حکومت کی مرضی کو پورا کرنے کے لیے کیا جارہا ہے جس کا مسودہ بھی نہیں دکھایا جارہا، اس حکومت کے گھٹنے جواب دے گئے ہیں یہ شخصی تبدیلیاں کبھی نہیں چلیں گی۔
سابق صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے پی ٹی آئی نا تو پیچھے ہٹی ہے اور نا ہی ہٹے گی جو لوگ امن کی خرابی پیدا کر رہے ہیں ان سے کوئی سوال کوئی کیوں نہیں کرتا۔ فلسطین کے حوالے سے ہمارا جو موقف تھا وہ پوری دنیا جانتی ہے۔
گنڈا پور کے ساتھ جو ہوا وہ بیان فرما چکے ہیں،9 مئی سے پہلے کسی کو پتا ہی نہیں تھا کہ جناح ہاؤس کیا ہے۔
Load/Hide Comments