پی ٹی ایم جلسے میں جانے پر پابندی

خیبر پختونخوا : سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم جلسے میں جانے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پر پابندی لگا دی ہے ۔
اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا جس میں تمام سرکاری محکموں اور ملازمین کو مطلع کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو انتباہ جاری کیاگیا کہ کسی کالعدم تنظیم کے کسی پروگرام یا سرگرمی میں جسمانی، مالی یا دوسری صورت میں شرکت، ظاہر یا خفیہ، غیر قانونی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے ملازمین پر حملہ، 3 زخمی