ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی ہے، پہلی بار 100انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور انڈیکس 443 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 107 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
گزشتہ روز کاروبار بند ہونے تک 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوئی تھی جبکہ 100 انڈیکس نے کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 513 پوائنٹس کے اضافے کے بعد پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی۔
اس کے بعد رفتہ رفتہ کاروبار میں تیزی آتی گئِ اور 100 انڈیکس میں 807 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا، اس کے بعد 100 انڈیکس 85 ہزار 717 کی نئی سطح عبور کر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 753 پوائنٹس اضافے سے 85 ہزار 663 پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ 100 انڈیکس اکتوبر کے 6 کاروباری دنوں میں 5000 پوائنٹس سے زائد بڑھ چکا ہے، اور اس دوران 84 ہزار پوائنٹس سے لے کر 86 ہزار کی تاریخی حد بھی انڈیکس نے عبور کر لی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی ہے، پہلی بار 100انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
Load/Hide Comments