ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہےکہ آئینی ترامیم کرکے پی ٹی آئی کی سیاسی بلیک میلنگ کا خاتمہ کرینگے، علی امین گنڈاپور کی ڈبل گیم عمران خان کی مشکلات بڑھا سکتی ہیں۔
طلال چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سینے پر گولی کھانے کا دعویٰ کرنے والے پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے، اس کے باوجود یہ تاثر دے رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کراکر لے جائیں گے لیکن ریاست نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ انہیں کوئی خاص طاقتیں کہیں لے جاتی ہیں اور وہاں عمران خان کی رہائی اور پی ٹی آئی کے معاملات سیٹل کرنے کے لیے بات چیت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر سراسر جھوٹ اور گمراہ کن ہے، ایسی کوئی بات نہیں بلکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس طرح سے بانی پی ٹی آئی کو مزید مشکلات میں پھنسا رہے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ علی امین اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں، لیکن ہم آئینی ترامیم کرکے پی ٹی آئی کی سیاسی بلیک میلنگ پر آخری ضرب لگائیں گے۔
Load/Hide Comments