فلوریڈا پر صدی کے طاقتور ترین

فلوریڈا پر صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ منڈلانے لگا

ویب ڈیسک: فلوریڈا پر صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ منڈلانے لگا، امریکی ریاست کو ملٹن کا خطرہ درپیش ہے۔
ذرائع کے مطابق 200 میل فی گھنٹا ہواؤں کے ساتھ کیٹگری 5 کے سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، شدت بڑھنے پر تاریخی طوفان نئی کیٹگری 6 کی سطح پر جا سکتا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق طوفان کے خطرے کے پیش نظر ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے دس لاکھ سے زیادہ افراد کو انخلا کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔
حکام کی جانب سے ساحلی علاقوں سے انخلا کے حکم کے بعد فلوریڈا کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ طوفان کے خدشے پر مارکیٹوں کے شیلف اشیائے خورد و نوش سے خالی ہوگئے۔
اس طوفان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں 12 فٹ اونچی لہریں اُٹھنے اور 15 انچ تک بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
دو ہفتے پہلے فلوریڈا اور جنوب مشرقی ریاستوں سے سمندری طوفان ہیلین ٹکرایا تھا، جس سے امریکا کی 6 ریاستوں میں 2 سو سے زیادہ اموات ہوئی تھیں اور سارا انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا تھا۔
فلوریڈا پر صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ منڈلانے لگا، امریکی ریاست کو ملٹن کا خطرہ درپیش ہے۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ دھماکہ، بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان