ویب ڈیسک: 9مئی کیس کے حوالے سے نئِ پیش رفت سامنے آئی ہے، ان واقعات میں جی ایچ کیو حملہ کیس پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان و دیگر پر فردجرم کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔
اس دوران پی ٹی آئی ممبران شیریں مزاری، صداقت عباسی، امجد نیازی اور عثمان ڈار عالت میں پیش ہوئے جبکہ غیر حاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے کے نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم کی گئیں۔
دوسری جانب 28 ستمبراور 4 اکتوبر احتجاج کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کارکن اور رہنما پیش نہ ہوئے، ان کی بیماری کے باعث غیر حاضری کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر کو اڈیالہ جیل عدالت میں ہو گی اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 9مئی کیس کے حوالے سے نئِ پیش رفت سامنے آئی ہے، ان واقعات میں جی ایچ کیو حملہ کیس پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان و دیگر پر فردجرم کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments