ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی،ا س دوران عدالت نے حکم دیا کہ کالعدم قرار دینے کی وجوہات پی ٹی ایم کو فراہم کی جائیں۔
پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم تنظیم قرار دینے کے اعلامیہ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پشتون تحفظ مومنٹ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ پشتون گرینڈ جرگے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جن بنیادوں پر پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، وہ فراہم نہیں کی گئیں۔
عدالت نے اس موقع پر استفسار کیا کہ کیا پابندی کا اعلامیہ وفاقی حکومت نے جاری کیا؟، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ تنظیم پر پابندی فیصلہ وفاقی کابینہ نےکیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ کالعدم قرار دینے کی وجوہات پی ٹی ایم کو فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments