افغان فورسز کی جارحیت

افغان فورسز کی جارحیت پر سیکورٹی فورسز کا منہ توڑ جواب

ویب ڈیسک: نوشکی میں پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جارحیت پر پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق نوشکی میں پاک افغان بارڈر پر غزنالی سیکٹر میں افغانی فورسز کی جانب سے جارحیت کی گئی، اور اس دوران افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے کی جانے والی جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، جوابی کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ پاک فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کے دوران پیش آیا، پاکستان نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی، پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی۔

مزید پڑھیں:  پولیس لائنز دھماکہ کے مزید 3ملزمان گرفتار، اہم دستاویزات برآمد