ویب ڈیسک: سونے کی قیمت کی اونچی اڑان تھم گئی اور سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔
سستا ہونے کے بعد فی تولہ 2لاکھ 71 ہزار 700 روپے کا ہو گیا، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے، دس گرام سونا بھی مزید 2572 روپے سستا ہو گیا۔
صرافہ مارکیٹ میں دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہو گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ میں 30 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 2617 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
Load/Hide Comments