ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دن میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز اور معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔
خیال رہے کہ سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں سعودی عرب کا وفد پاکستان پہنچ گیا ۔
سعودی وفد کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 2ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments