5دن کیلئے ریسٹورنٹس و شادی ہالز

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، 5دن کیلئے ریسٹورنٹس و شادی ہالز بند

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے حوالے سے 5دن کیلئے ریسٹورنٹس و شادی ہالز بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جاری حکم نامہ میں کیفے اور سنوکر کلب بھی 12 تا 16 اکتوبر بند رہیں گے۔
اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں حکم دیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب 12 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نوٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لئے گئے، نوٹسز تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کئے گئے۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے حوالے سے اسلام آباد میں 5دن کیلئے ریسٹورنٹس و شادی ہالز بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے،اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
وفاقی حکم نامہ کے مطابق ریسٹورنٹس اور شادی ہالز سمیت کیفے اور سنوکر کلب بھی 12 تا 16 اکتوبر بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے چینی سفیر کے بیان کو حیران کن قرار دے دیا