آئی ایم ایف پروگرام سے زائد

آئی ایم ایف پروگرام سے زائد ڈالرز سمندر پار پاکستانیوں نے بھجوا دئیے

ویب ڈیسک: بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 3مہینوں میں آئی ایم ایف پروگرام سے زائد ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ماہ ستمبر 2024ءمیں ورکرز ترسیلاتِ زر 2ارب80کروڑ ڈالرز رہیں جو ستمبر 2023ءکے مقابلے 29 فیصد زائد ہیں۔
سعودی عرب سے ستمبر میں 68 کروڑ ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات سے ستمبر میں 56 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں۔
3 مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2.92 ارب ڈالرز رہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 2.15 ارب ڈالرز بھیجے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.70 ارب ڈالرز بھیجے جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.34 ارب ڈالرز بھیجے ہیں۔
یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.09 ارب ڈالرز جبکہ امریکا سے 3 مہینوں میں 89 کروڑ ڈالرز پاکستان بھیجے گئے۔
علاوہ ازیں دیگر خلیجی ممالک سے 3 مہینوں میں 86 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔ معاشی تجزیہ کار وں کے مطابق ورکرز ترسیلات کا مضبوط بہاﺅ روپے کو استحکام فراہم کرے گا اور ورکرز ترسیلات کا بہاﺅ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کو قابو میں رکھے گا۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 3مہینوں میں آئی ایم ایف پروگرام سے زائد ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، 10 روز قیام کرینگے