ویب ڈیسک: ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈئیر جنرل ابراہیم جباری نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے میں 90فیصد اہداف کامیابی سے نشانہ بنے، اس کے ساتھ ہی ایران نے دعویٰ کیا اسرائیلی فوجی اہداف پر حالیہ جوابی میزائل حملوں میں صیہونی حکومت کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کی بڑی تعداد میں تباہی ہوئی ہے۔
تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈئیر جنرل ابراہیم جباری نے کہا کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیلی حکومت کے خلاف جو میزائل فائر کیے ان میں سے 90 فیصد نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
ابراہیم جباری نے کہا کہ ایرانی حملے میں کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے بھی تباہ ہوئے، جبکہ اس کے علاوہ اسرائیل پر حملے میں 90فیصد اہداف کامیابی سے نشانہ بنے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 90 فیصدمیزائل نشانے پر لگنے کی سب سے بڑی وجہ میزائل حملوں کے دوران سائبر اور الیکڑانک وارفیر تھے۔ یہ اسرائیل اور امریکا کے لیے سب سے بڑا سرپرائز تھا۔
یاد رہے کہ ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر 190 میزائل داغے تھے جس میں اسرائیل کی تین ائیر بیسز اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
Load/Hide Comments