سٹاک مارکیٹ کے اعدادوشمار اور مالیت

سٹاک مارکیٹ کے اعدادوشمار اور مالیت مطابقت نہیں رکھتے، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کے اعدادوشمار اور مالیت مطابقت نہیں کھاتے، اس لئے ہم اس پر اعتماد نہیں کر سکتے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 2017 میں سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 51 ہزار لیکن مالیت 100 ارب ڈالر تھی، آج انڈیکس 86 ہزار ہے لیکن مالیت صرف 40 ارب ڈالرز ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1999 میں ایٹمی دھماکوں سے پہلے بھی پاکستانی مارکیٹ کی قیمت آج سے بہتر رہی تھی۔
مزمل اسلم کے بیان پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے، یونیورسٹیاں چلانے اور صوبے کے عوام کیلئے فنڈز نہیں، لیکن دھرنوں، جلسوں اور احتجاج کیلئے فنڈز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خود کے پی حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں اور دوسروں سے سوال کر رہے ہیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کے اعدادوشمار اور مالیت مطابقت نہیں کھاتے، اس لئے ہم اس پر اعتماد نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کا حملہ ناکام ،حملہ آور فرار