ویب ڈیسک: صدی کا خطرناک ترین سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔ طوفان کے زیر اثر 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے باعث فلوریڈا میں2 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
تاریخ کے بدترین طوفان کے سبب تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ طوفان سے ٹمپا بے اور ریاست کے جنوبی حصوں کے لوگ شدید خطرات سے دوچار ہیں۔
ملٹن طوفان کے باعث فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے 72 لاکھ افراد کوعلاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی، اور اس سلسلے میں اقدامات بھی اٹھائے گئے تھے۔
اس سے پہلے طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 اموات ہوئی تھیں، اب صدی کا خطرناک ترین سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرا گیا، اس حوالے میں امدادی سرگرمیاں ابھِی سے شروع کی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments