ویب ڈیسک: ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقہ سراج خیل میں دو نعشیں برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے جوانسال لڑکی اور ایک نوجوان کو قتل کر کے نعشیں پھینک دیں۔
پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ بظاہر یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا دکھائی دے رہا ہے تاہم اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔
ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقہ سراج خیل میں دو نعشیں برآمد ہوئی ہیں، ان میں لڑکی کی عمر 18 سال جبکہ لڑکے کی عمر 24 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے ۔
Load/Hide Comments