سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر بھی سستا ہو گیا

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان پایا گیا جبکہ دوسری طرف ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 104 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس 85 ہزار776 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں استحکام رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 5.30 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 85 ہزار 669.27 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔
اس دوران مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ اس دوران 208 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 172 کی قیمتوں میں کمی اور 68 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ دوسری طرف ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی ہو گئی، انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 60 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے ملازمین پر حملہ، 3 زخمی