ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے خلاف کارروائی پر ریاست کی خاطر خاموش رہا ۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ جرگے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق جرگہ کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کالعدم تنظیم کے ساتھ بات کرنے کا اختیار مانگتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے لئے دوسرے فریق کے ساتھ زمین پر بیٹھنے کو تیار ہوں ۔
جرگہ سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اب تک جو کارروائی ہوئی اس پر ریاست کی وجہ سے خاموش رہا،مزید جو کچھ ہوگا تو مجھ سے پوچھا جائے گا۔
جرگہ کے اندرونی کہانی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جرگہ کے دوران وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میزبانی کر لیں مذاکرات پر ہمیں کوئی اع تراض نہیں ۔
وزیراعلیٰ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں جرگہ تشکیل دوں گا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی ۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کالعدم تنظیم ریاست کے خلاف نہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ جرگے کو یقین دہانی کوشش ہوگی کہ کم سے کم وقت میں مسئلہ کا حل نکالا جائے ۔
Load/Hide Comments